تلنگانہ

ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک

ملگ کے ایس سی واڑامیں پرچم کشائی کیلئے پول لگاتے وقت اوپر موجود برقی تاروں سے ٹکرا گیا اور نتیجہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: ضلع ملگ مستقر پر یوم جمہوریہ تقاریب کے دوران افسوسناک واقعہ رونما ء ہوا۔ ملگ کے ایس سی واڑامیں پرچم کشائی کیلئے پول لگاتے وقت اوپر موجود برقی تاروں سے ٹکرا گیا اور نتیجہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

مہلوکین کی شناخت وجئے (25سال) اور انجیت(35سال) کے طور پر کی گئی۔ دونوں کی مقام واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔ ایک اور شخص چکری (25 سال) شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرس کی جانب سے چکری کا علاج کیا جارہا ہے۔ ریاستی وزیر سیتکا نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔

مرنے والوں کے افراد خاندان کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو چکری کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت دی۔