تلنگانہ روہنگیاؤں کے مرکز میں تبدیل: بی جے پی رکن پارلیمنٹ
نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے الزام لگایا کہ وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی تلنگانہ کو روہنگیاؤں کے مرکز میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
حیدرآباد: نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے الزام لگایا کہ وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی تلنگانہ کو روہنگیاؤں کے مرکز میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نظام آباد میں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اروند نے اتم کمار ریڈی کو اس بیان کو جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس حکومت ریاست میں سی اے اے اور این آر سی ایکٹ کو نافذ نہیں کرے گی، کو مذاق قرار دیا۔
اروند نے کہا کہ کانگریس لیڈر اقلیتی ووٹوں کی خاطر ایسا بول رہے ہیں۔ اتم کمار ریڈی کا لب و لہجہ ایسا ہے گویا وہ فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے رہے ہوں۔
اس کے علاوہ کانگریس لیڈر آئین کی توہین کر رہے تھے۔ اروند نے اتم کمار ری سے جاننا چاہا کہ کیا تلنگانہ آرٹیکل 786 لائے گا؟
انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک وزیر ایسے بیانات کیسے دے سکتا ہے کہ ریاستی حکومت مرکزی قانون کو نافذ نہیں کرے گی۔ اروند نے الزام لگایا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے بودھن کو فرضی پاسپورٹ سنٹر میں تبدیل کردیا تھا۔