حیدرآباد

حیدرآباد: گنڈی پیٹ منڈل میں سرکاری اراضیات پر غیر مجاز تعمیرات منہدم

اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پریہ قبضے کئے گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، ریونیو حکام نے پیر کی صبح گنڈی پیٹ منڈل میں سرکاری اراضیات پر غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پریہ قبضے کئے گئے تھے۔

حکام نے حمایت ساگر سروے نمبر 37 میں 1000 گز کی عمارتوں کو منہدم کردیا۔

ساتھ ہی قسمت پور سروے نمبر 132 میں غیر قانونی تعمیرات کو جے سی بی کی مدد سے منہدم کردیاگیا۔

گنڈی پیٹ تحصیلدار نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے۔