کرناٹک

کانگریس کرناٹک میں بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی: راہول گاندھی

سابق صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی ریاست میں صاف ستھری اور بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی اور پارٹی کے منشور میں کئے گئے پانچ وعدوں کو پورا کرے گی۔

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس لیڈرسدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے بالترتیب چیف منسٹر اور نائب چیف منسٹر کے طور پر حلف لینے کے بعد پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی ریاست میں صاف ستھری اور بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی اور پارٹی کے منشور میں کئے گئے پانچ وعدوں کو پورا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا، "ہم آپ کو ایک صاف ستھری، بدعنوانی سے پاک حکومت دیں گے… میں نے کہا تھاکہ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے، ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ ایک سے دو گھنٹے میں کرناٹک حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ ہوگی اوران پانچ وعدوں (5 گارنٹی) کو پورا کرنے میں قانون بن جائے گا۔

فائیو جی ہیں: 200 یونٹ تک مفت بجلی، گھر کی غریب خاتون سربراہ کو 2000 روپے ماہانہ، خواتین کے لیے مفت سفر، گریجویٹ پاس طلباء کے لیے 3000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 1500 روپے دو سال تک بے روزگاری بھتہ اور غریبی ریکھا (بی پی ایل) کے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کو 10 کلو مفت چاول دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان 5 جی سے سرکاری خزانے پر سالانہ 60,000 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک انتخابات میں کامیابی حاصل کی کیونکہ پارٹی غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پارٹی کے پاس سچائی تھی، اس لیے الیکشن جیتا، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس پیسہ، پولیس اور سب کچھ تھا، لیکن کرناٹک کے لوگوں نے انہیں شکست دی۔

انہوں نے کہا، "اس جیت کی ایک وجہ یہ تھی کہ کانگریس غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ سچ ہمارے ساتھ تھا۔ آپ سب نے بی جے پی کی نفرت کو شکست دی ہے۔

آپ نے بی جے پی کی بدعنوانی کو شکست دی ہے۔ بی جے پی کے پاس بے پناہ دولت تھی اور ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لیے ہم کرناٹک کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قبل ازیں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت نے مسٹر سدارامیا اور مسٹر شیوکمار کو بالترتیب وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔