تلنگانہ پہلے مرحلے میں 25 آئی ٹی آئیز کو جدید ٹکنالوجی مراکز میں اپ گریڈ کرے گا
ذرائع نے مزید کہا کہ ریاست کے سرکاری آئی ٹی آئیز میں انسٹرکٹرس کی تقریباً نصف ملازمتیں خالی پڑی ہیں۔ریاستی حکومت ان اے ٹی سی کے ذریعہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ افراد کو تربیت دینے کا ہدف رکھتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت، جس نے ابتدائی طور پر 65 انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئیز) کو اڈوانسڈ ٹکنالوجی والے مراکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، مبینہ طور پر بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے پہلے مرحلے میں 25 آئی ٹی آئیزکو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بقیہ آئی ٹی آئیز کو بعد کے مراحل میں تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں حیدرآباد میں سب سے زیادہ اے ٹی سی ہوں گے، جہاں پانچ مراکز کام کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ روزگار کے تخمینہ کے مطابق نئے قائم ہونے والے اے ٹی سی میں جدید کورسس کی تعلیم کے لیے ہر سنٹر کو 12 سے 15 اضافی اسسٹنٹ ٹکنیکل آفیسرس کی ضرورت ہوگی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ریاست کے سرکاری آئی ٹی آئیز میں انسٹرکٹرس کی تقریباً نصف ملازمتیں خالی پڑی ہیں۔ریاستی حکومت ان اے ٹی سی کے ذریعہ ہر سال تقریباً ایک لاکھ افراد کو تربیت دینے کا ہدف رکھتی ہے۔
حکومت نے ریاست میں 65 آئی ٹی آئیزکو اے ٹی سی کے طور پر اپ گریڈ کرنے کے لیے ٹاٹا ٹکنالوجیز لمیٹڈ کے ساتھ 10 سالہ یادداشت مفاہمت کی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے 18 جون کو شہرحیدرآباد کے ملے پلی آئی ٹی آئی میں اے ٹی سی کا باضابطہ طور پر سنگ بنیاد رکھا۔