حیدرآباد

کسانوں کے بینک کھاتوں میں اندورن 2 دن رقم جمع کروائی جائے گی: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے واضح کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود بنیادی مقصد ہے،اسی لئے وزیراعلی نے آگے آتے ہوئے کسانوں کی پیداوار کی خریداری کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ اربن منڈل کے ویلکاٹور میں ضلع کے پہلے اناج خریداری مرکز کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے کہا ہے کہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں اناج فروخت کرنے کے بعدرقم دو دن کے اندر جمع کر دی جائے گی۔ وزیرموصوف نے یاد دلایا کہ مرکزی حکومت نے اناج خریدنے اور تیل خریدنے کا مضحکہ اڑایا ہے۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

ہریش راؤ نے واضح کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود بنیادی مقصد ہے،اسی لئے وزیراعلی نے آگے آتے ہوئے کسانوں کی پیداوار کی خریداری کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ اربن منڈل کے ویلکاٹور میں ضلع کے پہلے اناج خریداری مرکز کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے اناج کی خریداری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کو کوئی پریشانی نہ ہونے پائے۔ انہوں نے اناج کی خریداری مکمل کرنے کے دو دن کے اندر کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔