تلنگانہ

تلنگانہ: ٹریکٹر کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں خاتون ہلاک

ٹریکٹر کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں خاتون ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ایلاریڈی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ٹریکٹر کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں خاتون ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ایلاریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع سے ایلاریڈی کی سمت جانے والے ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس حادثہ کے وقت آٹو میں تین خواتین سوارتھیں جبکہ اس حادثہ میں آٹو میں سوار دیگر دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

مہلوک خاتون کی شناخت 40سالہ لچماکے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔