تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک

وہ گاؤں کے مضافات میں واقع ایک کمپنی میں کام کر رہی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح ضلع کے رامیاپلی میں اُس وقت پیش آیا جب ایک راہگیرکوبائیک نے ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

مہلوک خاتون کی شناخت 40سالہ رینوکا کے طور پر کی گئی ہے جو رامیا پلی کی رہنے والی ہے۔

وہ گاؤں کے مضافات میں واقع ایک کمپنی میں کام کر رہی تھی۔

وہ کام کیلئے کمپنی جارہی تھی کہ موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رینوکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے توپران کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔