تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 7.2ڈگری سلسیس درج

تلنگانہ کا متحدہ عادل آباد ضلع شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں پر اقل ترین درجہ حرارت ایجنسی علاقوں میں واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کا متحدہ عادل آباد ضلع شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں پر اقل ترین درجہ حرارت ایجنسی علاقوں میں واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ضلع کے علاقہ ارلیٹی میں اقل ترین درجہ حرارت 7.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آبادکے سرپور میں اقل ترین درجہ حرارت 10ڈگری سلسیس،نرمل ضلع میں بعض مقامات پر 11.2ڈگری سلسیس،منچریال ضلع کے جنارم میں 15.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔

کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔دوسری طرف صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔

فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ کئی لوگ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں جیسے گرم لحافوں اورسوئٹرس کا استعمال کررہے ہیں تو کئی افراد شام ہوتے ہی آگ تاپنے کا کام بھی کررہے ہیں۔

a3w
a3w