حیدرآباد

ملک کی ترقی کے سفر میں تلنگانہ کی شمولیت بی جے پی کے بغیر ناممکن: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نے تابناک مستقبل کیلئے ملک کے عوام میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ وزیر اعظم کی نگرانی میں بی سی طبقہ کا نیا چیف منسٹر، تلنگانہ میں عوام کیلئے کئی نئے مواقع لائے گا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک، آئندہ چند برسوں میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ مرکزی وزیر کامرس، پیوش گوئل نے جمعرات کے روز کہا کہ تلنگانہ بھی اس ترقی کا حصہ بن سکتا ہے۔ شرطیکہ بی جے پی کے حق میں ووٹ دیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

 یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نے تابناک مستقبل کیلئے ملک کے عوام میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ وزیر اعظم کی نگرانی میں بی سی طبقہ کا نیا چیف منسٹر، تلنگانہ میں عوام کیلئے کئی نئے مواقع لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ9سال قبل ہندوستان، دنیا کی10ویں بڑی معیشت تھی مگر اب انڈیا، دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے اور ہم آئندہ3برسوں کے دوران ہندوستان کو دنیا کی تیسری بڑی معیشت بنائیں گے۔گوئل نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے دور میں ہندوستان،5خراب معیشتوں کے ممالک میں شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج انڈیا کی معیشت تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ آنے والے 25 برسوں میں امرت کال میں جب ہم آزادی کی صدسالہ تقاریب منائیں گے تب ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک رہے گا۔ ہماری معیشت 3.5 ٹریلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 35ٹریلین امریکی ڈالر ہوجائے گی اور تلنگانہ عوام بھی اس ترقی کے سفر میں شامل ہونا چاہیں گے۔

 ایک دیانت دار حکومت بننے سے تلنگانہ میں بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ دیانت دار حکومت ہی عوام کو نئے مواقع فراہم کرسکتی ہے اور یہ بی جے پی سے ہی ممکن ہے اور اس حکومت کا چیف منسٹر، بی سی طبقہ سے ہی ہوگا۔

 پیوش گوئل نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ عوام، کرپشن اور خاندانی حکمرانی پر بی آر ایس حکومت سے برہم ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد عوام، بی جے پی کو خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔

ریاست کے ہر مقام پر عوام، بی آر ایس حکومت سے نالاں اور برہم ہیں۔ کے سی آر کی خاندانی اور کرپٹ حکومت کے خلاف عوام برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس حکومت، خوشامدی کی سیاست کررہی ہے۔