حیدرآباد

خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہاکہ منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا ویڈیو وائرل ہونے اور اس پر عوام میں برہمی کی لہر دوڑ جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اس واقعہ پر لب کشائی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہاکہ منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا ویڈیو وائرل ہونے اور اس پر عوام میں برہمی کی لہر دوڑ جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اس واقعہ پر لب کشائی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

اسدالدین نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیں۔ اسی دوران کانگریس قائد جے رام رمیش نے چیف منسٹر منی پور سے فوری استعفی دینے کی اپیل کی۔

اسدالدین اویسی نے کہاکہ وزیراعظم اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ یہ وائرل ہوچکاہے۔

وہاں نسل کشی جاری ہے۔ چیف منسٹر (بیرن سنگھ) کو ہٹایا جائے اور وزیراعظم کی جانب سے اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیئے جانے پر ہی انصاف ہوگا۔ اویسی نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آخر وزیراعظم نے پہلے کیوں کچھ نہیں کہا۔

اگر یہ ویڈیو وائرل نہ ہوتا تو کیا وزیراعظم اس پر رد عمل ظاہر کرتے۔ بیٹی بچاؤ‘بیٹی پڑھاؤ کا کیا ہوا۔

اویسی نے کہاکہ وزیراعظم نے 80 دن گزرنے کے بعد منی پور میں جاری تشدد پر بولنے کی زحمت گوارہ کی جبکہ اس عرصہ کے دوران بی جے پی زیر اقتدار ریاست میں لوٹ مار‘آتشزنی اور توڑپھوڑ کے واقعات پیش آئے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ منی پور میں کم از کم 50ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w