آندھراپردیش

تلگودیشم کونسلر نے خود کو چپل سے مارلیا (ویڈیووائرل)

صدرنشین بی سبالکشمی کی زیرصدارت منعقدہ کونسل کے اجلاس کے دوران راما راجو نے تمام کی موجودگی میں چپل سے اپنے چہرہ پر مارلیا۔

حیدرآباد: ایک چونکادینے والے واقعہ میں آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع میں تلگودیشم پارٹی کے کونسلر نے چپل سے خود کو مارلیا۔مایوسی کے عالم میں 20ویں وارڈ کے کونسلر ایم راماراجو نے لنگاپورم کے عوام کو درپیش مسائل بالخصوص سڑکوں کے مسئلہ کے حل نہ کرپانے پر اس نے انوکھی حرکت کی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

صدرنشین بی سبالکشمی کی زیرصدارت منعقدہ کونسل کے اجلاس کے دوران راما راجو نے تمام کی موجودگی میں چپل سے اپنے چہرہ پر مارلیا۔اس نے سڑکوں کے مسائل کے حل میں حکام کی ناکامی پر مایوسی کے عالم میں یہ حرکت کی۔اس نے کونسل صدرنشین اور کمشنر کو اس جانب کئی مرتبہ توجہ دلائی تاہم یہ مسئلہ حل نہیں کیاگیا۔

راجو نے کہا کہ رکن اسمبلی اوماشنکرگنیش نے دسمبر2022تک روڈ کے مسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کیاتھا تاہم یہ وعدہ پورانہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ 30ماہ تک کونسلر کے طورپر کام کرنے کے باوجود وہ اپنے حلقہ میں کسی بھی طرح کے ترقیاتی کام انجام نہیں دے سکے۔