حیدرآباد

کے سی آر نے پیپلز پلازہ میں 466 نئی ایمرجنسی گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی

ان گاڑیوں کو جھنڈی دکھائے جانے کے بعد یہ گاڑیاں تمام اضلاع کیلئے روانہ ہوگئیں۔ہر گاڑی میں عصری سہولیات موجود ہیں۔موجودہ طورپر 108ایمرجنسی گاڑیوں کے بیڑہ میں 426گاڑیاں شامل ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے آج حیدرآباد کے پیپلز پلازہ میں 466نئی گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی۔ان گاڑیوں میں 108ایمرجنسی گاڑیاں، 102اماں ووڈی گاڑیاں اور فری ہارس وہیکلس شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
میں نے اپنے خلاف کیسس واپس نہیں لئے: یوگی آدتیہ ناتھ

ان گاڑیوں کو جھنڈی دکھائے جانے کے بعد یہ گاڑیاں تمام اضلاع کیلئے روانہ ہوگئیں۔ہر گاڑی میں عصری سہولیات موجود ہیں۔موجودہ طورپر 108ایمرجنسی گاڑیوں کے بیڑہ میں 426گاڑیاں شامل ہیں۔

ان گاڑیوں میں 175گاڑیوں کو نئی گاڑیوں سے تبدیل کیاگیا ہے اور29نئی ایمبولنس گاڑیوں کا نئی روٹس پر اضافہ کیاگیا ہے۔بہ حیثیت مجموعی 448گاڑیاں، 108ایمرجنسی سرویسس میں شامل ہیں۔موجودہ 300اماں ووڈی گاڑیوں میں 228گاڑیوں کو نئی گاڑیوں سے تبدیل کیاگیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ صحت کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے معاملہ میں دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔ہر ضلع میں ایک سرکاری میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔

انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کی تجاویز کو فوری طورپر منظور کرنے اور ریاست میں ملٹی اسپیشلٹی اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری پر وزیراعلی سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے تلنگانہ میں ہنگامی طرز کی نگہداشت صحت خدمات میں بہتری ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے اپنے اسپتالوں اورطبی انفراسٹرکچر کو مستحکم کیا ہے تاکہ اس کے شہریوں کیلئے پیدائش سے موت تک بہتر نگہداشت صحت خدمات کو یقینی بنایاجاسکے۔

a3w
a3w