تلنگانہ
تلگوتلی فلائی اوور کو تلنگانہ تلی فلائی اوور کے نام سے تبدیل کردیاگیا
یہ فیصلہ گریڑحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور اب فلائی اوور پر نئے بورڈ نصب کئے گئے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے تلگوتلی فلائی اوور کو تلنگانہ تلی فلائی اوور کے نام سے تبدیل کردیاگیا۔
یہ فیصلہ گریڑحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور اب فلائی اوور پر نئے بورڈ نصب کئے گئے ہیں۔
یہ فلائی اوور 1997 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا تاکہ سکریٹریٹ سے لوئر ٹینک بند سڑک پر ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس وقت اس فلائی اوور کو تلگو تلی فلائی اوور کا نام دیا گیا تھا۔
یہ فلائی اوور اشوک نگر اور اندرانگر علاقوں کو سکندرآباد کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور لبرٹی سے سکریٹریٹ جانے والی گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔