تلنگانہ

عادل آباد کے 2 مقامات پر درجہ حرارت 6.3ڈگری درج

آصف آباد ضلع کے سرپور (یو) منڈل مستقرمیں اقل ترین درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ تریانی منڈل کے گاندھاری گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کیرامیری منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 8.3 ڈگری درج کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اورآصف آباد میں سردی کی شدید لہرجاری ہے جس کے نتیجہ میں لوگ، گھر کے اندر رہنے پر مجبور ہورہے ہیں۔تلنگانہ پلاننگ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے مطابق، عادل آباد ضلع کے بھیم پور منڈل کے ارلی (ٹی) گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تعمیر ملت کی جانب سے قائد ملت نواب بہادر یارجنگ کی برسی کا اہتمام
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
سنکرانتی تہوار۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں

بیلا اور موالا منڈل ہیڈکوارٹر اور بیلا منڈل مستقرمیں بالترتیب 6.3 ڈگری سیلسیس اور 7.1 ڈگری سیلسیس کا اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ عادل آبادرورل، نیراڈی گونڈا، عادل آباد اربن، تلماڈو، تمسی منڈلوں میں اقل ترین درجہ حرارت 11 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

 آصف آباد ضلع کے سرپور (یو) منڈل مستقرمیں اقل ترین درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ تریانی منڈل کے گاندھاری گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کیرامیری منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 8.3 ڈگری درج کیاگیا۔ جینور، آصف آباد، سرپور (ٹی)، بیجور، اور وانکیڈی منڈل میں کہیں 9 ڈگری اور 11 ڈگری درج کیاگیا ہے۔