صحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 2 مریضوں کی موت

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے اور اس دوران انفیکشن کے 322 فعال کیسز بڑھ گئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے اور اس دوران انفیکشن کے 322 فعال کیسز بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,117 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,65,34,827 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 322 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 7927 ہوگئی ہے۔

 ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44700667 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد دو بڑھ کر 530818 ہو گئی ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 44161922 تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں، گجرات میں ملک میں سب سے زیادہ 115 ایکٹو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ کیرالہ میں 81، دہلی میں 54، ہماچل پردیش میں 53، تمل ناڈو میں 37، راجستھان میں 21، اڈیشہ میں 14، مدھیہ پردیش میں 12، اتر پردیش میں آٹھ، پنجاب میں چھ، گوا میں 5، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ میں، ہریانہ اور جموں و کشمیر میں بالترتیب دودو، جھارکھنڈ، میگھالیہ، سکم اور مغربی بنگال میں بالترتیب ایک ایک فعال کیس بڑھے ہیں اور گجرات و کرناٹک میں ایک ایک مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی