تلنگانہ

تلنگانہ کے میڈی گڈ ہ بیریج کے قریب کشیدگی،پولیس نے کانگریس کے ہزاروں کارکن اور لیڈران کو منتشر کردیا

تلنگانہ کے میڈی گڈ ہ بیریج کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔ ہزاروں کانگریس کارکن اور لیڈران، میڈی گڈا بیراج ڈیم کے ستونوں کا معائنہ کرنے کے لیے جمع ہوئے جس سے علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڈی گڈ ہ بیریج کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔ ہزاروں کانگریس کارکن اور لیڈران، میڈی گڈا بیراج ڈیم کے ستونوں کا معائنہ کرنے کے لیے جمع ہوئے جس سے علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

راہل گاندھی کی آمد کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں بیریج کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے جنہوں نے بیریج کی سمت دوڑنا شروع کردیا۔اس موقع پر صورتحال کو قابو کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

کئی کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کی پولیس سے بحث وتکرار بھی ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس علاقہ میں دفعہ 144 نافذ ہے،کسی کو بیریج کی سمت جانے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس کی بھاری تعداد نے کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کو منتشر کردیا۔ پولیس کے رویہ پر کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں نے برہمی کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ کالیشورم پراجکٹ کا اہم میڈی گڈا (لکشمی) بیریج کا ستون 21 اکتوبر کی شام کو منہدم ہو گیا تھا۔