آندھراپردیش
یادادری ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ، انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے دو، ڈی ایس پی ہلاک
اس حادثہ میں آندھرا پردیش انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی چکرادھر راؤ اور شانتھا راؤ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل ایس پی،پرساد اور ڈرائیور نرسنگ راؤ جو ایک ہی گاڑی میں سفر کررہے تھے شدید زخمی ہوگئے۔
یادادری بھونگیر ضلع کے چوتپل منڈل میں کیتھا پورم کے قریب قومی شاہراہ پر ایک جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ایک گاڑی ڈیوائیڈر کو عبور کر کے غلط راستے پر چلی گئی اور وجئے واڑہ کی طرف آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں آندھرا پردیش انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی چکرادھر راؤ اور شانتھا راؤ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل ایس پی،پرساد اور ڈرائیور نرسنگ راؤ جو ایک ہی گاڑی میں سفر کررہے تھے شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے کامینی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔