مشرق وسطیٰ
عراق میں آئی ایس کے ٹھکانے پر فضائی حملے میں دہشت گرد ہلاک
جے او سی نے ایک بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اور کئی دنوں کی نگرانی کی بنیاد پر صوبہ صلاح الدین کے مشرقی حصے میں واقع ایک ٹھکانے پر مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے حملہ کیا گیا۔
بغداد: عراق نے جمعہ کو صوبہ صلاح الدین میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں وہاں موجود دہشت گرد مارے گئے۔ عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ (جے او سی) نے یہ اطلاع دی۔
جے او سی نے ایک بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اور کئی دنوں کی نگرانی کی بنیاد پر صوبہ صلاح الدین کے مشرقی حصے میں واقع ایک ٹھکانے پر مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے حملہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے کی وجہ سے ٹھکانہ تباہ ہو گیا اور اندر موجود تمام دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز عراق میں دہشت گردی کی باقیات کا تعاقب جاری رکھیں گی۔
ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم تین آئی ایس دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک سینئر گروپ لیڈر بھی شامل ہے۔