دہلی
حکومت اور مسلح افواج کو آر ایس ایس کی مبارکباد
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے پاکستان کے زیرسرپرستی دہشت گردوں اور ان کے ایکو سسٹم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر جمعہ کے دن حکومت اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے پاکستان کے زیرسرپرستی دہشت گردوں اور ان کے ایکو سسٹم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر جمعہ کے دن حکومت اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔
اس نے کہا کہ یہ کارروائی‘ ملک کی سلامتی کے لئے ضروری و لازمی تھی۔ آپریشن سندور سے پہلگام متاثرین کو انصاف مل جائے گا اور ہندوستان کی عزت ِ نفس و حوصلہ بڑھے گا۔
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبلے نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مرکزی حکومت کی قیادت اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہیں۔