Uncategorized
حیدرآباد کی رام نگر مچھلی منڈی میں ٹی جی سیف کی کارروائی، 40 کلو خراب مچھلی تلف
معائنے کے دوران عہدیداروں نے مچھلی کی تازگی، معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران فروخت کے لیے رکھی گئی تقریباً 40 کلو خراب مچھلی کی نشاندہی کی گئی، جسے فوری طور پر تلف کردیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ فوڈ سیفٹی اینڈ انفورسمنٹ ونگ (ٹی جی سیف) کے عہدیداروں نے رام نگر مچھلی منڈی میں خصوصی معائنہ کرتے ہوئے 40 کلو خراب مچھلی تلف کردی۔
معائنے کے دوران عہدیداروں نے مچھلی کی تازگی، معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران فروخت کے لیے رکھی گئی تقریباً 40 کلو خراب مچھلی کی نشاندہی کی گئی، جسے فوری طور پر تلف کردیا گیا۔
عہدیداروں نے مزید دو تجارتی اداروں کو بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر بند کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
اس کارروائی کا مقصد مچھلی منڈیوں میں غذائی تحفظ کے ضوابط پر عمل درآمد، صفائی برقرار رکھنے اور عوام کو غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت روکنا ہے۔
ٹی جی سیف کے عہدیداروں نے کاروباری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری لائسنس حاصل کرنے کے ساتھ فوڈ سیفٹی کے مقررہ اصولوں پر عمل کریں۔