شمالی بھارت

مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد

جلسہ کا آغاز مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک کے قاری محمّد نعمان وقاری محمد حسن کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

لکھنؤ: شہر کی تاریخی یکمنارہ مسجد اکبری گیٹ میں مرکزی جمعۃالحفّاظ کی جانب سے ہونے والے دس روزہ تذکرۂ شہدائے کرام جلسے خصوصا دس محرّم یوم عاشور شہادت یوم حسینؓ کا جلسہ بعافیت اختتام پذیر ہونے پر جلسۂ اظہار تشکّر استاذ الحفّاظ حافظ عبدالرّشید صاحب صدر مرکزی جمعۃالحفّاظ کی سر پر ستی وسیّد محمّد اقبال کے زیر انتظام منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہدائے کرام کا ساتواں جلسہ بعنوان یوم حمزہؓ کا انعقاد
مسجد ایکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہداۓ کرام کے چھٹے جلسے کا انعقاد
مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سوامی پرساد موریہ کا کمشنر کو مکتوب
لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش

جلسہ کا آغاز مدرسہ عالیہ فرقانیہ چوک کے قاری محمّد نعمان وقاری محمد حسن کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جلسۂ اظہار تشکّر کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے یکمنارہ مسجد اکبری گیٹ جلسوں کے ترجمان وناظم  قاری محمّد صدّیق صاحب نائب صدر مرکزی جمعۃالحفّاظ نے جلسوں کی کامیابی پر تمام شرکائے جلسہ کو مبارکباد دی۔

خصوصا مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مولانا مشتاق احمد ندوی، مولانا سفیان نظامی، مولانا قاری محمد صدّیق صاحب، مولانا محمّد طیب مظاہری، مولانا عبدالرحمن فرقانی، حافظ محمد الیاس قاری ممتاز عالم، قاری محمّد نعمان، قاری محمّد طہ، قاری محمّد وصفی قاری، محمّد اظہار، شعراۓ کرام عثمان عازم، رفعت شیدا، خلیل اختر شبّو، محمّد عرشی، محمّد کیف وغیرہ نے ہمارے تمام سامعین کو تلاوت قرآن پاک تقاریر اور نعت ومنقبت کے اشعار سے مستفیض فرماکر جلسوں کو زینت بخشی۔

شہر کے معزّزین جناب محمد معروف خاں گہنہ پیلس، سیّد محمّد حسین، ذیشان جویلرس، اراکین بیوپار منڈل اکبری گیٹ، حاجی حسین، کلیم خاں، عیاض احمد صدّیقی، محمّد فاروق چاند، ابوبکر تاج بابو، سیّد محمّد آفاق، جمّو وغیرہ اور ضلع انتظامیہ جناب  ڈی ایم، ایس ایس پی، ایس پی، ایس ڈی ایم، اے ڈی ایم، اے سی ایم، چوک سی او، انسپکٹر  نخّاس، پاٹانالہ چوکی انچارج حضرات نے حسّاس جگہوں پر پولیس تعینات کرکے ہمارے تاریخی جلسوں کو تمام شرور وفتن سے محفوظ رکھا۔

جلسوں کے ترجمان وناظم قاری محمد صدّیق صاحب جو حافظ عبدالرّشید صاحب کے شاگرد خاص ہیں، دعاؤں سے نوازا کہ انہوں نے تاریخی جلسوں کو بحسن وخوبی پائے تکمیل تک پہونچایا۔ جلسہ کا اختتام قاری محمّد صدّیق صاحب کی دعا پر ھوا۔

a3w
a3w