حضرت سید شاہ عالم باشاہ حسینیؒ کے 429 ویں سالانہ عرس شریف تقاریب کا آغاز
غیرمسلم افراد آپؒ کے پائینتی میں واقع تُنگھ بھدرا ندی سے غسل کرتے ہیں پھر پانی کے گھڑے لاکر مزار اقدس کو دھوتے ہیں پھر دوبارہ غسل کرتے ہیں اسکے بعد صندل مالی کی خدمت انجام دی جاتی ہے
حیدرآباد: جنوبی بھارت کے قطب الاقطاب حضرت سید شاہ چنداحسینیؒ گوگی شریف کے جگر گوشہء قطب زمن حضرت سیدشاہ عالم باشاہ حسینی رحمہ اللہ کے 429ویں سالانہ تین روزہ عرس شریف تقاریب کا27/ڈسمبر بروز جمعہ رآت گیارہ بجے شب صندل مالی سے آغاز ہوا الحمدللہ یہاں کا قدیم روایتی طریقہء کار کچھ اسطرح ہیکہ 127 غیرمسلم افراد آپؒ کے پائینتی میں واقع تُنگھ بھدرا ندی سے غسل کرتے ہیں پھر پانی کے گھڑے لاکر مزار اقدس کو دھوتے ہیں پھر دوبارہ غسل کرتے ہیں اسکے بعد صندل مالی کی خدمت انجام دی جاتی ہے
بعدہ علمائے کرام مشائخ عظام جمیع سلاسل کے بزرگان دین خلفاء خدمت غسل شریف انجام دیتے ہیں-،28/ڈسمبر بروز ہفتہ عرس شریف بعد عشاء قوالی،29/ڈسمبر بروز اتوار بعد عصر زیارت کے بعد عرس شریف تقاریب اختتام پذیر ہوتی ہیں-
کل رآت 28/ڈسمبر بروز جمعہ رآت ساڑھے بارہ بجے برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ گوگی شریف حضرت علامہ مفتی الحاج سید شاہ چندا حسینی قبلہ مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے اس موقعہ پر حضرت علامہ سید شاہ عَالَم پاشاہ قادری مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ولد حضرت سید خواجہ حسینؒ چشتی،امام و خطیب جامع مسجدDAE,کالونی حیدرآباد کو سلسلہء چشتیہ جلالیہ کی خلافت سے سرفراز کیا اور نعمت حصرت چندا حسینیؒ سے فیض یاب کیا-
جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ جلال الدین حسینی المعروف چندا حسینیؒ کی سیرت مبارکہ کو تفصیلی طور پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ آپؒ آلِ نبیؐ اولاد علیؓ ہیں ماں پیٹ ولی گذریں لنگوٹ بند اور مخطون تشریف لائے جب آپؒ سولہ برس کے تھے جبکہ کعبہ دکن حضرت سیدنا محمد حسینی خواجہ بندہ نواز گیسو دراز عاشق شاہباز بلند پرواز رحمہ اللہ 92برس کے تھے سے شرف ملاقات تشریف لے گئے تو حضرت بندہ نواز رحمہ اللہ نے آپ کا نام چندا حسینی رکھا آپ کی ولادت سے قبل ہی چاند میں کھیلتے ہوئے مشاہدہ فرمایا تھا-
اس موقعہ پر حضرت حافظ سید محمد نوراللہ شاہ قادری چشتی لطیفی گنگاوتی خطیب مسجد جنیدیہ ڈی جے ہلی بنگلور،حضرت سید شاہ رحیم الدین قیام الحق قادری عرف اویس صاحب جالنوی سجادہ نشین جالنویؒ بلہاری،حضرت حافظ غلام عبدالنبی امام وخطیب جامع مسجد دھڑے سُگور،مولانا حافظ محمد مدثر امام وخطیب مسجد حضرت سید عالم بادشاہ حسینیؒ،
حضرت سیدشاہ غوث پیر قادری لا اُبالی الحیدری سجادہ نشین کل کُنٹہ ادھونی اےپی،حضرت سید شاہ طاہر قادری مکی الھذل بندگی برادر سجادہ نشین مَن تَرگی، حضرت سید شاہ ضیاء اللہ حسینی برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ گوگی شریف کرناٹک، مولانا محمد اشرف عطاری شاہ پور،محمدمعین مازن انصاری و دیگر علماءکرام مشائخ عظام کی کثیر تعداد موجودتھی-