جرائم و حادثات

تقریب میں شرکت مہنگی پڑ گئی، مکان سے 40تولے کے زیورات کی چوری

شکایت میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھی تاہم اس کی غیر موجودگی پر چوروں نے اس کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ 40 تولہ سونے کے زیورات کی چوری کرلی۔

حیدرآباد: تقریب میں شرکت کیلئے رشتہ داروں کے پاس جانے والی خاتون کے مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ بڑے پیمانہ پر چوری کی واردات انجام دی گئی۔تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے رائیکل منڈل کی رہنے والی وجیہ لکشمی نے اس خصوص میں پولیس سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

 شکایت میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی تقریب میں شرکت کے لئے گئی تھی تاہم اس کی غیر موجودگی پر چوروں نے اس کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ 40 تولہ سونے کے زیورات کی چوری کرلی۔

اس نے دیکھا کہ جب وہ چہارشنبہ کی صبح مکان پہنچی تو اس کی حیرت کی انتہانہ رہی کیونکہ مکان کا قفل ٹوٹا ہوا تھا اورسارا سامان بکھراپڑا تھا۔اس کی الماری میں رکھے ہوئے 40 ٹولے کے سونے کے زیورات غائب تھے۔

 اس نے فوری طور پر پولیس سے اس بات کی شکایت کی جس پر پولیس کی ٹیم نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ وہاں پہنچ کر سارے گھر کی تلاشی لی اور شواہد جمع کئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w