کھیل

بنگلہ دیشی ٹیم نے جمعہ کی نماز ہوٹل میں ہی ادا کی

بنگلہ دیش کی ٹیم جوکہ 6 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلہ کیلئے گوالیار کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی، نے جمعہ کو ہوٹل کے احاطہ میں ہی نماز جمعہ ادا کی۔

گوالیار: بنگلہ دیش کی ٹیم جوکہ 6 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف 3 میاچس کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلہ کیلئے گوالیار کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی، نے جمعہ کو ہوٹل کے احاطہ میں ہی نماز جمعہ ادا کی۔

متعلقہ خبریں
ہند۔بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میاچ
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت
عطا پور میں ہوٹل پر دھاوا، 50 ہزار روپئے جرمانہ، صفائی کے ناقص معیار پر کارروائی
میرواعظ عمر فاروق، نظربند

ابتدائی طورپر یہ فیصلہ کیاگیا تھاکہ ٹیم پھول باغ میں واقع موتی مسجد میں نماز ادا کرے گی لیکن سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں ہی نماز ادا کی۔

اس کیلئے شہر قاضی کو بلایا گیا۔ اس معاملہ میں ضلع انتظامیہ نے کہاکہ مسجد میں نماز پڑھنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ جمعہ کے روز بنگلہ دیشی ٹیم کو شہر کے وسط میں واقع ہوٹل ریڈیسن سے موتی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جانا تھا۔

یہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر تبدیل ہوا۔ پہلے وقت ساڑھے 12 بجے مقرر کیاگیا تھا لیکن اس تبدیلی کے باعث نماز 1.15 پر ادا کی گئی۔ اس معاملہ میں گوالیار کلکٹر روچیکا چوہان نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کو اس معاملہ میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انتظامیہ کی سطح پر نماز کے حوالہ سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ سٹی قاضی عبدالعزیز قادری نے بتایاکہ انتظامیہ کی درخواست پر انہوں نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہوٹل میں ہی نماز پڑھائی۔ انہوں نے کہاکہ سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر موتی مسجد کے بجائے ایک ہوٹل میں خصوصی نماز جمعہ ادا کرنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔

گوالیار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار ساگر نے بتایاکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی درخواست پر ہوٹل میں نماز ادا کرنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شہرقاضی کو نماز پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔

a3w
a3w