آندھراپردیش

وجئے واڑہ بس حادثہ، مہلوکین کے ورثا کیلئے دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا، وزیراعلی کا اعلان

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ کے بس اسٹینڈ میں آرٹی سی بس کے بریک فیل ہونے کے واقعہ میں ہلاک افراد کے ارکان خاندان کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ کے بس اسٹینڈ میں آرٹی سی بس کے بریک فیل ہونے کے واقعہ میں ہلاک افراد کے ارکان خاندان کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے اس واقعہ پر صدمہ کااظہار کیااورمہلوکین کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہارکیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مہلوکین کے ورثا کے لئے دس لاکھ روپئے ایکس گریشا فراہم کرے اور اس واقعہ میں زخمی افراد کے بہتر علاج کو یقینی بنائے۔

انہوں نے ساتھ ہی اس واقعہ کی جانچ کے احکام بھی دیئے ہیں۔

a3w
a3w