حیدرآباد

بی جے پی کو سبق ملا۔کرناٹک کے نتائج کا اعادہ تلنگانہ میں ہوگا: مانک راو ٹھاکرے

حیدرآباد: کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی پر تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرناٹک کے بعد کانگریس تلنگانہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی۔

حیدرآباد: کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی پر تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرناٹک کے بعد کانگریس تلنگانہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ، کرناٹک کی پڑوسی ریاست ہے جہاں پر پارٹی کی کامیابی کے لئے تمام کارکن کام کررہے ہیں۔

کرناٹک کے نتائج کا اعادہ تلنگانہ میں ہوگا۔ کرناٹک میں بی جے پی کو سبق ملا ہے۔

اس سبق کی شروعات کرناٹک سے ہوگئی ہے۔ 2024 کے انتخابات میں بھی کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔

حیدرآباد میں پرینکا گاندھی کے جلسہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس جلسہ کے بعد ریاست بھر میں کانگریس کا ایک ماحول دیکھاگیا ہے۔

پارٹی کے تمام لیڈران متحد ہیں اور کارکن، پارٹی کے لئے کام میں مصروف ہیں۔

پارٹی کی جانب سے جگہ جگہ یاترائیں نکالی جارہی ہیں۔

یہ بہت اچھے اشارے ہیں اورکرناٹک کی کامیابی کے بعد یہ محسوس ہورہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔

ذریعہ
یواین آئی