جرائم و حادثات

لاپتہ لڑکی کی لاش کنویں سے برآمد

مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے ایک کنویں سے دو دن سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے ایک کنویں سے دو دن سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

دیہی پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً دو دنوں سے لاپتہ ایک لڑکی کی لاش آج صبح پرانی شیو پوری علاقے کے ایک کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

لڑکی کی شناخت رانی دھانوک (23) کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح جب کچھ خواتین کنویں پر پانی بھرنے گئیں تو انہوں نے اس میں ایک لڑکی کی لاش تیرتی دیکھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اسے کنویں سے باہر نکالا۔

لڑکی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ دوسری برادری کا نوجوان اسے گزشتہ کئی دنوں سے ہراساں کر رہا تھا۔ لڑکی اتوار کی شام سے اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس بارے میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔