ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں چلتی ہوئی طویل مسافتی ٹرین میں ایک 24 سالہ خاتون کو لڑکی تولد ہوئی۔
ودیشا (ایم پی): مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں چلتی ہوئی طویل مسافتی ٹرین میں ایک 24 سالہ خاتون کو لڑکی تولد ہوئی۔
ایک ریلوے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ممبئی۔ وارانسی کامیانی اکسپریس ٹرین میں آج صبح کی اوّلین ساعتوں میں خاتون کو لڑکی تولد ہونے پر ارکانِ خاندان نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے نوزائیدہ لڑکی کا نام ٹرین کے نام پر رکھا۔
خاتون جب اپنے شوہر کے ساتھ مہاراشٹرا کے مقام ناسک سے مدھیہ پردیش کے مقام ستنا سفر کررہی تھی بھوپال اور ودیشا کے بیچ اسے دردِ زہ شروع ہوا۔
انسپکٹر ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) منجو مہوبے نے یہ بات بتائی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسی ڈبے میں سفر کرنے والی دو خواتین نے اس کی مدد کی اور شوہر نے آر پی ایف کو اس بارے میں مطلع کیا۔
آر پی ایف عہدیدار نے بتایا ٹرین ودیشا پہنچنے پر ماں اور بچی کو فوری ہردا ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا اندازہ کیا جاسکے۔