تلنگانہ

لڑکے کا سر سڑک پر لگائے گئے بیریکیڈ میں پھنس گیا

یہ لڑکاالہ درگ کی قومی شاہراہ نمبر161کے قریب کھیل رہا تھا کہ وہاں لگائے گئے بیریکیڈس میں اس کا سراتفاقی طورپر پھنس گیا۔اس لڑکے کی چیخ وپکار سن کر مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے۔

حیدرآباد: لڑکے کا سر سڑک پر لگائے گئے بیریکیڈ میں پھنس گیا۔یہ واقعہ ضلع میدک کے الہ درگ میں پیش آیا۔تقریبا دوگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کے سرکو محفوظ طریقہ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور

تفصیلات کے مطابق یہ لڑکاالہ درگ کی قومی شاہراہ نمبر161کے قریب کھیل رہا تھا کہ وہاں لگائے گئے بیریکیڈس میں اس کا سراتفاقی طورپر پھنس گیا۔اس لڑکے کی چیخ وپکار سن کر مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے۔

 جنہوں نے اس کے سرکو اس بیریکیڈسے نکالنے کی کافی کوشش کی تاہم ان کو اس میں کامیابی نہیں ملی جس کے بعد آخرکار، لوہے کی سلاخوں کو کاٹ کراس کے سرکومحفوظ طورپر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔