تلنگانہ

بیرونی چالینجس کو ذہن میں رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا: نرملا سیتا رمن

مالیاتی سال2023-24 کا مرکزی بجٹ، ترقی اور فیول کی قیمتوں جیسے بیرونی اقتصادی چالینجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے جمعرات کے روز یہ بات کہی۔

حیدرآباد: مالیاتی سال2023-24 کا مرکزی بجٹ، ترقی اور فیول کی قیمتوں جیسے بیرونی اقتصادی چالینجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے جمعرات کے روز یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر

بجٹ پر منعقدہ تبادلہ خیال اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی اور کمزور طبقات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

بجٹ، ان کے کاروبار کوسہارا دینے اور ان کی تعلیم میں مدد کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اس بجٹ میں ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی کے سپورٹ کیلئے معاون اقدامات کو بجٹ میں اولین ترجیحی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے باہر کے چالنجس سے آگا رہنا چاہئے اور بیرونی چالنجس کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا ہوگا۔ ہمیں سرحد پار سے رونما ہونے والے کسی اچانک واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہناچا ہئے۔

بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت ترجیحات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اقتصادی چالنجس! جو فیول (پٹرول، ڈیزل) اور کھاد کی شکل میں بدستور موجود ہیں۔

اگرچیکہ کھاد (فرٹیلائزر) کے چالنج سے کسی قدر نمٹا گیا ہے مگر مستقبل میں بھی یہ چالنج ہی رہے گا اوریہ دونوں ابتدائی خدشات ہیں۔ نرملا سیتا رمن نے دعویٰ کیا کہ سماج کے ہر طبقہ بشمول ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی اور دیگر پسماندہ وکمزور طبقات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نیا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔