دہلی

مرکز نے نپاہ وائرس پر ہوشیار رہنے کی ہدایات دیں

مرکزی وزارت صحت نے کیس کی تحقیقات، وبائی امراض کے روابط کی شناخت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک کثیر ماہرین کی ٹیم ریاست میں تعینات کی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کیرالہ میں نپاہ وائرس کے سامنے آنے پر الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں اور ایک مرکزی ٹیم تعینات کی ہے  مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں کہا کہ کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں نپاہ وائرس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں متاثرہ شخص کی بعد میں موت ہوگئی۔

  مرکز نے ریاستی حکومت کو صحت عامہ کے فوری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے  متاثرہ کے کنبہ، محلے اور علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تلاش کی جانی چاہئے۔

گزشتہ 12 دنوں کے دوران رابطے میں آنے والوں کو سختی سے الگ تھلگ کیا جائے اور مشتبہ کیسز کو بھی الگ تھلگ رکھا جائے۔ تمام کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے جمع کیے جائیں۔

مرکزی وزارت صحت نے کیس کی تحقیقات، وبائی امراض کے روابط کی شناخت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک کثیر ماہرین کی ٹیم ریاست میں تعینات کی ہے۔

مزید برآں، ریاست کی درخواست پرآئی سی ایم آر نے مریضوں کے انتظام کے لیے مونوکلونل اینٹی باڈیز بھیجی ہیں اور ایک موبائل بی ایس ایل-3 لیبارٹری رابطوں کے اضافی نمونوں کی جانچ کے لیے کوزی کوڈ پہنچ گئی ہے۔

نپاہ وائرس (این آئی وی ڈی) کے پھیلنے کی اطلاع کیرالہ میں پہلے بھی سامنے آچکی ہے، جس میں سب سے حالیہ وبا 2023 میں کوزی کوڈ ضلع میں واقع ہوئی تھی۔ چمگادڑوں میں عام طور پر یہ وائرس ہوتا ہے اور انسان چمگادڑ سے آلودہ پھل کھانے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

a3w
a3w