تلنگانہ

کانگریس رکن اسمبلی نے بارش سے پڑے گڑھوں کو پُرکیا

حیدرآباد: کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکا نے حالیہ بارش کے بعد سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو پُرکیا۔

حیدرآباد: کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکا نے حالیہ بارش کے بعد سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو پُرکیا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

محبوب آباد ضلع کے نرسم پیٹ تاپاکال اور کوتہ گوڑم تک سڑک پر خطرناک گڑھے پڑگئے جن کو سیتکا نے وہاں پہنچ کر بھرنے کا کام کیا۔

سیتکا کے ساتھ کانگریس کے کارکن بھی موجود تھے۔

سیتکا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ حکومت دور دراز ایجنسی کے علاقوں میں سڑکوں کی مرمت تک نہیں کر رہی ہے اوراس پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2.30 کروڑ روپے کے منظور شدہ فنڈز سے سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔