مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع

متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، دبئی کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، دبئی کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

شدید بارش سے ٹریفک جام بھی ہوا، بلدیہ دبئی کا عملہ نکاسی آب میں مصروف رہا، شارجہ کے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوا، ابوظبی میں بھی شدید بارش ہوئی۔

دبئی پولیس نے عوام کو منتبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط سے گاڑیاں چلائیں۔

ریاست فجیرہ اور راس الخیمہ کی مختلف وادیوں میں بھی شدید بارش ہوئی، ریاست فجیرہ میں جولائی 2022 میں ہونے والی بارشوں سے تقریباً 2000 لوگ بے گھر ہوئے تھے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بادلوں کی آمد کے بعد کلاؤڈ سیڈنگ بھی کر دی گئی جس سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

a3w
a3w