کھیل

ورلڈ کپ کی ٹرافی آسمان سے اتری، ٹور ہوا شروع

ٹرافی کا دورہ باضابطہ طور پر 27 جون سے شروع ہوگا اور ٹرافی دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی جن میں کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک ہندوستان شامل ہیں۔

دبئی: آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو بے مثال طریقے سے خلا میں بھیج کر ٹرافی ٹور 2023 کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو زمین سے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اسٹریٹ ٹوسفیئر میں بھیج کر ٹور کی شروعات ہوئی، جس کے بعد یہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

ٹرافی کا دورہ باضابطہ طور پر 27 جون سے شروع ہوگا اور ٹرافی دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی جن میں کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک ہندوستان شامل ہیں۔

ٹرافی ٹور کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا: “آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور اب تک کے سب سے بڑے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی الٹی گنتی میں ایک اہم موقع ہے۔ اس دورے پر ٹرافی، سربراہان مملکت سے ملے گی، کمیونٹی کے اقدامات کا آغاز کرے گی اور دنیا بھر کے کچھ مشہور مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ کرکٹ کے ترقیاتی پروگراموں کی حمایت کرے گی۔‘‘

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ’’کرکٹ کی طرح کوئی اور کھیل ہندوستان کو متحد نہیں کرتا۔ پورے ملک میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے کیونکہ ہم دنیا کی 10 بہترین ٹیموں کی چھ ہفتوں تک دھڑکنیں روکنے والی کرکٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ورلڈ کپ کے شروع ہونے کی الٹی گنتی کے ساتھ، یہ ٹرافی ٹور شائقین کے لئے ایونٹ کا حصہ بننے کا ایک بہترین موقع ہے، چاہے وہ جہاں بھی ہوں۔ ٹرافی پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سفر کرے گی اور کمیونٹیز کو کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے جوش و خروش میں شریک ہونے کی ترغیب دے گی۔ یہ ملک بھر میں مشہور مقامات، شہروں اور نشانیوں کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گی۔‘‘

دنیا بھر کے شائقین کو انوکھا تجربہ دینے کے بعد، ٹرافی 4 ستمبر کو ہندوستان واپس آئے گی، جہاں اکتوبر-نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔