جموں و کشمیر

کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی ہے۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن وہی کررہا ہے جو بی جے پی کے لئے مناسب ہے۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا الیکشن کے دوران بھی چناو کمیشن نے غیر ضروری طورپر پولنگ کی تاریخ بدل دی۔محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور اس کی پراکسی پارٹیوں کی خواہشات کے عین مطابق فیصلے لئے جارہے ہیں۔

انتخابات کے دوران سینئر پولیس آفیسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات صادر کرنے پر پی ڈی پی صدر نے کہاکہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی خاطر الیکشن کمیشن آف انڈیا کو زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سال 1987میں کیا ہوا، جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات خراب ہوئے۔

وقف ترمیمی بل کے بارے میں پی ڈی پی صدر نے کہاکہ وقف کا مطلب ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تنازعات کی صورت میں عدالتیں فیصلہ کرتی تھیں اب مجسٹریٹ کو اختیارات دئے گئے ہیں۔

a3w
a3w