جنوبی بھارت

طلبا کو بیت الخلاء کی صفائی پر مجبور کرنے والی ہیڈمسٹریس لاپتہ

انکوائری منعقد کی گئی جس میں پتہ چلا کہ 6 بچوں کو 2 بیت الخلاء صاف کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ ایک بیت الخلاء ٹیچرس کے زیراستعمال اور دوسرا طلبا کے زیراستعمال رہتا ہے۔

ایروڈ (ٹاملناڈو): پیروندورائی میں ایک سرکاری اسکول کی ہیڈمسٹریس نے اسکول کے طلبا کو بیت الخلاء صاف کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ریسٹ روم کی صفائی کے بعد ایک طالب علم کو بخار آگیا کیونکہ کام کے دوران اسے مچھروں نے کاٹا۔ اسے 21 نومبر کو یہ کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

اس کی ماں نے ایروڈ کے ضلع کلکٹر ایچ کرشنن اُنی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا جنہوں نے محکمہ تعلیم کو اس ضمن میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

بعدازاں ایک انکوائری منعقد کی گئی جس میں پتہ چلا کہ 6 بچوں کو 2 بیت الخلاء صاف کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ ایک بیت الخلاء ٹیچرس کے زیراستعمال اور دوسرا طلبا کے زیراستعمال رہتا ہے۔

بعدازاں محکمہ تعلیم نے ہیڈمسٹریس کو حاضر ہونے کی ہدایت دی لیکن وہ لاپتہ ہوگئی۔ اسی دوران ایک اور طالب علم کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور مفرور صدر معلمہ کی تلاش جاری ہے۔

a3w
a3w