حیدرآباد

میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے 1500 ویں جشن کو سال تمام منعقد کرنے کا فیصلہ

اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ حسب سابق مرکزی میلاد جلوس کے کنوینر کے طور پر مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان بنده نوازی کو دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر یہ طے کیا گیا کہ اس سال سے مرکزی میلاد جلوس کا جشن بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کا اہم اجلاس بضمن مرکزی میلاد جلوس 1446ھ  اتوار 18 آگست 2024 ء کو بعد نماز ظہر مرکزی خانقاه شطاریه دبیر پورہ میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے صدر مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ نے صدارت کی۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاه زرین کلاہ معتمد کمیٹی نے خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ حسب سابق مرکزی میلاد جلوس کے کنوینر کے طور پر مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان بنده نوازی کو دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر یہ طے کیا گیا کہ اس سال سے مرکزی میلاد جلوس کا جشن بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔

 اس مرتبہ جشن میلاد کا 1500واں جشن سال تمام منایا جائے گا۔ سال تمام پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہر خانقاہ اور تعلیمی ادارے میں جشن کے خصوصی موقع پر پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس خصوصی 1500 ویں جشن کو ریاست گیر پیمانے پر منایا جائے گا۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تعاون و اشتراک سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم فقید المثال منعقد کرنے کے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر جشن منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کی خوش نصبی ھیکہ اس کو 1500 ویں جشن میلاد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم منعقد کرنے کی توفیق ہورہی ہے۔

 تمام خانقاہوں، دینی و عصری تعلیمی اداروں کے اشتراک سے اس 1500ویں جشن کے سنگ میل کو یادگار بنانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ربیع المنور کے ہلال کی رویت کے بعد جلوس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کمیٹی میں تمام تنظیمیں شامل ہیں مزید تنظیموں اور اداروں کو شامل کرکے سال تمام جشن منعقد کرنے پروگراموں کی قطعیت دی جارہی ہے۔

اجلاس کے شرکاء میں مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاه، مولانا سيد قادر محی الدین قادری جنید پاشاه، مولانا حافظ محمد مظفر حسین بنده نوازی، مولانا سيد محمد على قادرى الهاشمی ممشاد پاشاه، مولانا سيد احمد الحسيني سعيد قادري، مولانا سيد سيف الله حسيني الباقری سیف پاشاه، مولانا سید شاہ نعمت الله قادری، مولانا محمد انوار احمد قادری،

مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاه زرین کلاه، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا سید ندیم الله حسینی، مولانا سید لیاقت حسین رضوى المدنی، مولانا سید احمد محی الدین نوری،

مولانا سید مرتضی قادری کاشف پاشاه زرین کلاه، مولانا سید نظام الدین بارونی، مولانا سید حسین پاشاه مخدومی، مولانا سید اسلم حسین حافظی، مولانا سید ابوتراب قادری قدیری، مولانا صوفي سيف احمد يافعي، مولانا ذاكر على دانش ايڈوكيٹ اور دوسرے شامل ہیں۔

a3w
a3w