جرائم و حادثات

چلتی بس میں ڈرائیور نے خاتون کی عصمت ریزی کردی

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بس کے ڈرائیوروں میں سے ایک ملزم ڈرائیور نے میرے منہ میں بلانکٹ ٹھونس دی اور چلتی بس میں مبینہ طور پر میری عصمت ریزی کی جب کہ بس میں دیگر مسافرین بھی موجود تھے۔

حیدر آباد: ایک خانگی سیلپرس بس میں سفر کرنے والی 26 سالہ خاتون کی ڈرائیور نے عصمت ریزی کی۔ یہ خاتون تلنگانہ کے نرمل ٹاؤن سے پرکاشم (اے پی) کے لئے خانگی بس میں سفر کررہی تھی۔ ڈرائیور نے چلتی بس میں خاتون کی عصمت ریزی کی۔

 پولیس نے منگل کے روز یہ بات بتائی۔ جب یہ بس پیر کی نصف شب شہر حیدر آباد کے مض افات پہونچی تب خاتون مسافر نے 100 پر ڈائیل کیا اور پولیس کو اس واقعہ سے واقف کرایا۔ پولیس نے بس کو روکا‘ شہر کے مضافاتی علاقہ مٹوگوڑا کے قریب بس کی رفتار کم ہونے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بس کے ڈرائیوروں میں سے ایک ملزم ڈرائیور نے میرے منہ میں بلانکٹ ٹھونس دی اور چلتی بس میں مبینہ طور پر میری عصمت ریزی کی جب کہ بس میں دیگر مسافرین بھی موجود تھے۔

دریں اثناء پولیس نے بس چلانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ طبی جانچ کے لئے خاتون کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ خاتون کی شکایت پر عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

a3w
a3w