تلنگانہ

حیدرآباد میں نمائش جاری

حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کوویڈکے معاملات میں اضافہ کے درمیان جاری ہے۔اس نمائش کا یکم جنوری کو وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے افتتاح کیاتھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش کوویڈکے معاملات میں اضافہ کے درمیان جاری ہے۔اس نمائش کا یکم جنوری کو وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے افتتاح کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

ریاستی وزیرونمائش سوسائٹی کے صدرسریدھربابونے کہاکہ نمائش میں آنے والوں کے لئے کوویڈ سے بچاو کے لئے ماسک کا استعمال اور کوویڈ کے اصولوں پر عمل ضروری ہے۔

1938سے نمائش کا یہ سلسلہ جاری ہے جو ہر سال حیدرآبادمیں منعقد کی جاتی ہے۔اس صنعتی نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک صنعت کاراورتاجر اپنی مصنوعات کے اسٹالس لگاتے ہیں۔

نمائش کے آغاز پر عوام کا ہجوم کم دیکھاجارہا ہے۔اس نمائش کو دیکھنے اورخریداری کیلئے آنے والے افراد کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔یہ نمائش حیدرآباد کی ثقافت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔