کھیل

بنگلہ دیش سیریز کے ساتھ کے ایل راہول کا کیریر بھی ختم!

قیاس کیا جا رہا ہے کہ سلیکٹرز اس کھلاڑی کو مزید موقع نہیں دیں گے۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان کھیلی گئی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کے باقاعدہ کپتان روہت شرما چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے۔

ممبئی: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سیریز ٹیم انڈیا نے دو۔صفر سے جیت لی۔ لیکن بنگلہ دیش سیریز میں ایک ہندوستانی کھلاڑی مکمل طورپر فلاپ ثابت ہوا جس کا بیاٹ ہر میچ میں خاموش نظر آیا۔ ایسے میں اس کھلاڑی کے کیریر پر فل سٹاپ لگ رہا ہے۔

 قیاس کیا جا رہا ہے کہ سلیکٹرز اس کھلاڑی کو مزید موقع نہیں دیں گے۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان کھیلی گئی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کے باقاعدہ کپتان روہت شرما چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے۔

 روہت کی غیرموجودگی میں ٹیم کی کمان کے ایل راہول کو سونپی گئی۔ کے ایل راہول دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں بیاٹ سے مکمل فلاپ نظر آئے۔ وہ پہلی اننگز میں صرف 10 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ صرف 2 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کا شکار بنے۔

ایسے میں راہول کے بیاٹ سے صرف 12 رنز ہی نکلے جس میں دونوں ٹسٹ کی اننگز بھی شامل تھی۔ جس کے بعد قیاس کیا جا رہا ہے کہ ان کا کیریر خطرے میں پڑسکتا ہے۔

 سلیکٹرز ان کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں موقع دینا پسند نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے اوپنر کے ایل راہول کا بیاٹ اس وقت خاموش نظر آرہا ہے۔ مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے راہول خود کو ٹرول کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔

ایسے میں یہ قیاس کیاجا رہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں ان کی جگہ خطرہ میں پڑسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی جگہ ٹیم انڈیا کے اوپنر شبمن گل اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ روہت شرما کی واپسی کے باعث شبھمن گل اور روہت اوپننگ کریں گے جبکہ راہول کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا۔