امریکہ و کینیڈا

زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبہ کی پہلی تصویر جاری

کہ آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی، ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

واشنگٹن: امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے 16 ستمبر کو سمندر کی سطح سے 12,000 فٹ سے زیادہ نیچے دب جانے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی، آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا۔

رپورٹ کے مطابق کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا، کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے مطابق، فوٹو گرافی کے شواہد نے پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور آبدوز کے ’تباہ کن نقصان کا حتمی ثبوت‘ پیش کیا۔

واضح رہے کہ آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی، ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

a3w
a3w