یہ ہے انڈیا کا دم؛ گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی پر ممتا بنرجی کا مزیدار ٹویٹ
کانگریس کی حکومت والی ریاستیں کرناٹک، راجستھان اور چھتیس گڑھ پہلے ہی غربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہی ہیں۔
کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اشارہ دیا کہ مرکز میں حکمراں این ڈی اے حکومت انڈیا بلاک اتحاد کے خوف سے پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔
مرکز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے فوراً بعد ایک ٹویٹ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ابھی تو انڈیا بلاک نے اب تک صرف دو میٹنگیں کی ہیں اور گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’اب تک، انڈیا اتحاد کی طرف سے پچھلے دو مہینوں میں صرف دو میٹنگیں ہوئی ہیں اور آج، ہم دیکھتے ہیں کہ ایل پی جی کی قیمتیں 200 روپے کم ہو گئی ہیں۔ یہ ہے # انڈیا کا دم!”
واضح رہے کہ پانچ ریاستوں – مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور میزورم میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہوں گے جبکہ لوک سبھا کے انتخابات مئی 2024 میں ہوں گے۔
کانگریس کی حکومت والی ریاستیں کرناٹک، راجستھان اور چھتیس گڑھ پہلے ہی غربت کی لکیر سے نیچے خاندانوں کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہی ہیں۔
بتادیں کہ گھریلو گیس صارفین کو راحت دیتے ہوئے مرکزی کابینہ نے آج تمام صارفین کے لئے ایل پی جی گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔