حیدرآباد

انیس الغرباء پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے آئمہ و موذنین کے اضافی اعزازیوں کی اجرائی کیلئے حکومت کو 16 اگست تک مہلت

ادارہ انیس الغرباء بچاؤ تحریک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت تلنگانہ کی مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے اگلے قدم کے طور پر 16 اگست کے بعد زنجیریں بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا جائے گا

حیدرآباد: چیئرمین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی سے کل جماعتی وفد اور ریاست کے سینکڑوں آئمہ و موذنین نے ایک احتجاجی مکتوب حوالے کرتے ہوئے ریاست سرکار اور وقف بورڈ کو آگاہ کیا کہ اگر 16 اگست تک کانگریس سرکار اپنے وعدے کے مطابق آئمہ و موذنین بالترتیب 12 ہزار اور 10 ہزار اعزازیہ جاری نہیں کرتی تو ریاست تلنگانہ کے آئمہ و موذنین غیر معینہ مدت زنجیریں بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی
مسلم میت ہیلپ لائن سے 5 ہزار روپے جاری

 اس کے ساتھ ہی مکتوب میں اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ ادارہ انیس الغرباء کو غیر قانونی طور پر تمریز کے حوالے کیا گیا ہے اور برائے نام پانچ روپے اسکائر فٹ کرایہ مقرر کیا گیا ہے جو سراسر بددیانتی پر مبنی ہے اور ایک ظلم یہ کیا جا رہا ہے کہ ابھی تک ٹمریز نے ادارہ انیس الغرباء کو کرایہ ادا نہیں کیا یعنی قبضہ بھی لے لیا گیا ۔

اور معاہدے کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینہ زوری پر اترتے ہوئے مسلمانوں کو یہ باور کروا رہا ہے کہ ہم تمہاری املاک پر اس طرح قبضہ کرتے جائیں گے تم ہمارا کیا بگاڑ لو گے اس معاملے میں ریاستی وقف بورڈ کی خاموشی اور عدم کاروائی لمحہ فکر ہے مسلمانوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ کیا اس طرح ہماری املاک کو لوٹتے دیکھ کر تماشائی بنے رہیں گے۔

 ادارہ انیس الغرباء بچاؤ تحریک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت تلنگانہ کی مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے اگلے قدم کے طور پر 16 اگست کے بعد زنجیریں بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا جائے گا جب تک مسلمانوں کے دو اہم مسائل آئمہ و موذنین کو اعزازیے میں اضافے کا وعدہ اور ادارہ انیس الغرباء کی عمارت سے ٹمریز کی بے دخلی تک یہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

 ستم ظرفی یہ ہے کہ آج ادارہ انیس الغرباء جو مالک جائیداد ہے وہ ٹمریز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور مکمل عمارت پر تمریز کی اجارہ داری چل رہی ہے ادارہ انیس الغرباء کے اسٹاف پر تمریز کے جانب سے پابندیاں عائد کی جا رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ریونت ریڈی سرکار کے غلط فیصلے کی وجہ ٹمریز اس عمارت کو اپنی ملکیت سمجھ رہا ہے جو مسلمانوں کی توہین کے مترادف ہے اور مسلمان حکومت یا وقف بورڈ کے کسی بھی وعدے پر یقین نہیں کریں گے جب تک کہ اس عمارت کو ٹمریز سے آزاد نہیں کروایا جاتا۔

 اسی طرح کانگریس سرکار اپنے وعدے کے مطابق ریاست کے آئمہ و موزنین کو 12 ہزار اور 10 ہزار گرین چینل کے ذریعے ہر ماہ پابندی سے جاری نہیں کرتی مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن کی زیر قیادت کل جماعتی وفد جس میں میر عنایت علی باقری بھارتیہ مسلم لیڈرس کانفرنس ایم اے اے امین جمعیت اہل حدیث محمد سکندر اللہ خان نائب صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن سید ایوب پاشاہ قادری مولانا فرحت اللہ شریف مولانا محمد نور خان آل انڈیا صوفی علماء کونسل کے علاوہ شہر حیدرآباد اور اضلاع سے سینکڑوں آئمہ و موزنین نے اپنا زبردست احتجاج درج کروایا ۔

اور چیئرمین وقف بورڈ نے میڈیا کے سامنے یہ اقرار کیا کہ اضافی اعزازیوں کے تعلق سے فائل فیئنانس کو روانہ کر دی گئی ہے اور چیف منسٹر کی دستخط کے بعد جی او جاری ہوگا پھر اضافی رقم جاری کی جائیں گی اس پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین وقف بورڈ کو 16 اگست کی مہلت دی اگر 16 اگست تک اعزازیے کی رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا تو زنجیریں بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ اور ریاستی وقف بورڈ کو سخت انتباہ دیا 16 اگست تک ان دو مسئلوں کا حل نکالیں بصورت دیگر آگے ہونے والے حالات کے وقف بورڈ اور حکومت ذمہ دار ہوں گے ۔

a3w
a3w