جرائم و حادثات

بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر شوہر نے سسرپر تیزاب ڈال دیا

تفصیلات کے مطابق ایلورو ضلع کے رمیش کی شادی چند سال قبل ناگیشور راؤ کی بیٹی سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ کے بعد ان میں اختلافات پیداہوگئے جس کے سبب رمیش کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی۔

حیدرآباد: بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر شوہر نے سسرپر تیزاب ڈال دیا۔آندھراپردیش کے ایلورو کے لکاورم علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ میں شدید طورپر جھلسنے والے سسر کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

تفصیلات کے مطابق ایلورو ضلع کے رمیش کی شادی چند سال قبل ناگیشور راؤ کی بیٹی سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ کے بعد ان میں اختلافات پیداہوگئے جس کے سبب رمیش کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی۔

رمیش نے اپنی بیوی کو گھر بھیجنے کے لئے اپنے سسرالی رشتہ داروں سے اصرار کیا تاہم اس کے سسر ناگیشورراو نے اس سے انکار کردیا۔

اسی برہمی کے عالم میں داماد رمیش نے اپنے سسر پر تیزاب سے حملہ کردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افرادنے ناگیشورراو کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاجہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مفروررمیش کی تلاش شروع کردی ہے۔