حیدرآباد
بارکس علاقہ میں ہنومان مندرکی مورتی کو نقصان پہنچایاگیا
اس واقعہ کے بعد بے چینی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور علاقہ کا معائنہ کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ بارکس میں واقع قدیم ہنومان مندر کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا۔
اس واقعہ کے بعد بے چینی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور علاقہ کا معائنہ کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
دوسری جانب اس واقعہ پر مقامی افراد نے تشویش ظاہر کی ہے کہ شہر میں مندروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو امن و امان کے لئے خطرہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے فوری طور پر ملزمین کو گرفتار کرے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔