کھیل

امپیکٹ پلیئر رول میچ کو دلچسپ بنانے کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے: اشون

اشون نے کہا کہ اسی اصول کی وجہ سے شہباز احمد، شیوم دوبے اور دھرو جریل جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رول نہیں ہوتا تو جریل جیسے کھلاڑی کو کبھی موقع ہی نہ ملتا۔

نئی دہلی: آف اسپنر آر اشون کا ماننا ہے کہ امپیکٹ پلیئر رول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک اسٹریٹجک رول ہے اور یہ کھیل کو دلچسپ بناتا ہے اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اشون عظیم کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہوں گے
اشون ہندوستان کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بن گئے
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل

یوٹیوب شو ‘چیکی چیکا’ میں بات چیت کے دوران اشون نے کہا، "امپیکٹ پلیئر رول اتنا بھی برا نہیں ہے، یہ کرکٹ میں حکمت عملی جیسے عناصر کو زیادہ طاقت دیتا ہے۔ اگرچہ اس کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ یہ رول آل راؤنڈرز کو پروموٹ نہیں کرتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے کسی کو کوئی روک بھی نہیں رہا ہے۔

 یہ نسل ہی ایسی ہے کہ کوئی بھی بلے باز، گیندبازی نہیں کرنا چاہتا اور اس کے برعکس بھی۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ امپیکٹ پلیئررول سے آل راؤنڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ وینکٹیش ائیر کو ہی دیکھ لیں، وہ کاؤنٹی کرکٹ میں لنکاشائر کے لیے کمال کر رہے ہیں۔ امپیکٹ پلیئر رول کرکٹ میں ایک نئے تجربے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایک مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "سن رائزرز حیدرآباد نے شہباز احمد کو امپیکٹ پلیئر کے طورپر لایا اور وہ تین وکٹیں لے کر میچ ونر ثابت ہوئے۔ آئی پی ایل میں، جب اوس موثر ہوتی ہے اور میچ تقریباً یکطرفہ ہو جاتا ہے، تو امپیکٹ پلیئر جیسا اصول بولنگ کا ایک اور آپشن اور کھیل کو متوازن کردیتا ہے۔ جب آپ کے پاس ایک اضافی کھلاڑی کا آپشن ہوتا ہے تو میچ زیادہ قریب ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی اصول کی وجہ سے شہباز احمد، شیوم دوبے اور دھرو جریل جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رول نہیں ہوتا تو جریل جیسے کھلاڑی کو کبھی موقع ہی نہ ملتا۔ اس اصول کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو جگہ مل رہی ہے۔

a3w
a3w