تلنگانہ

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔رات میں سردی کی شدت اور صبح میں کہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔رات میں سردی کی شدت اور صبح میں کہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

دونوں ریاستوں کے ایجنسی علاقوں میں ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔

کئی مقامات پر دس بجے تک بھی کہر میں کمی نہیں ہورہی ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہا ہے۔راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت13.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طیاروں کی آمدوفت بھی کہر کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

عادل آباد، کھمم کے بشمول کئی ایجنسی علاقوں میں سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے۔ایجسنی علاقوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔

اے پی میں بھی سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے اوربالخصوص شمالی آندھراکے کئی علاقے شدید سردی سے متاثر ہیں۔الوری سیتاراماراجو کے چنتاپلی اور نواحی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 6.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔