جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں بہن کی ڈوب کر موت واقع ہونے کے چند گھنٹے بعد بھائی بھی دم توڑ گیا

کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شہہ تل پورہ سمبل میں بہن کی بھائی کو بچانے کے لئے اپنی جان دینے کی قربانی ثمر آور ثابت نہ ہوسکیں۔

سری نگر: کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شہہ تل پورہ سمبل میں بہن کی بھائی کو بچانے کے لئے اپنی جان دینے کی قربانی ثمر آور ثابت نہ ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

ذرائع نے بتایا بہن کی غرقآب ہوکر موت واقع ہونے کے چند گھنٹے بعد بھائی بھی پیر کی صبح سری نگر کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

بتادیں کہ شہہ تل پورہ سمبل میں اتوار کے روز نہانے کے دوران 21 سالہ نزاکت علی غرقآب ہوگیا اس دوران اس کی بہن 18 سالہ نزہت افضل نے بھائی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ واقع پیش آتے ہی مقامی لوگ جمع ہوئے اور پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے دونوں بھائی بہن کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بہن کو مردہ قرار دیا جبکہ بھائی کو جی وی سی ہسپتال میں نازک حالت میں داخل کیا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تمام تر کاوشوں کے باوجود نزاکت علی بھی پیر کی صبح دم توڑ گیا۔

دریں اثنا بھائی بہن کی موت سے علاقے میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہے۔