مشرق وسطیٰ

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے: شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

مناما: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان  کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے

۔سعودی عرب تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت ختم کروائے۔